مشہور پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اس ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے پوچھا ہے کہ گل پانڑا کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی؟
جبکہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ نے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔
گل پانڑا زیادہ تر پشتو میں گاتی ہیں مگر انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے لیے فارسی کا مشہور گیت گا کر بھی شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئی۔