اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے معاملے پر وفاقی وزیر علی زیدی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کابینہ کو ہدایت کردی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر بحث ہوئی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے اختتام پر خصوصی مشاورت کی۔

اس دوران علی زیدی نے عزیر بلوچ جے آئی ٹی کے معاملے پر وزیراعظم اور کابینہ اراکین کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے عزیر بلوچ جے آئی ٹی معاملے پر علی زیدی کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ پوری وفاقی کابینہ بھی ان کی حمایت کرے گی۔

جبکہ انہوں یہ بھی ہدایت کی کہ حقائق سامنے لائے جانے تک اس کوشش میں علی زیدی کا ساتھ دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here