معروف گلوکار علی ظفر نے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کی جانب سے  ستمبر میں سخت ضابطہ اخلاق کے ساتھ اسکول کھولنے کے فیصلے کو ‘درست’ قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا  کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ سمتبر کے پہلے ہفتے میں اسکول کھولنے اور امتحانات لینے کی اجازت دی جائے لیکن اس حوالے سے حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے لی جائے گی۔

اس حوالے سے گلوکار علی طفر نے  شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ان کے خیال میں یہ درست فیصلہ ہے۔ 

اسی ٹوئٹ میں علی ظفر نے اس فیصلے پر طلبہ سے بھی رائے مانگی جس پر بیشتر لوگوں صارفین نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here