کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 7 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے عیسیٰ نگری میں مشترکہ کارروائی کی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کےسات ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن کو مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان میں جمیل، اشرف، ندیم عرف دیپک، مائکل، شہزاد عرف شاہکا، طارق اور سلیم شامل ہیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کر چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here