سکھر کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس ادارے نے مشترکا کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم دونوں دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سندھ نے سکھر میں مشترکا کارروائی کے دوران تھانہ پٹنی کے حدود میں کارروائی کی۔

اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ چھاپا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی اطلاع پر مارا گیا۔ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ زخمی دونوں دہشت گردوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے، جب کہ ٹھکانے میں بارودی مواد اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here