ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی ) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ انعقاد ایوبیہ خانسپور کے خوبصورت گراونڈ پر کھیلا گیا جس میں اٹھارہ ٹیموں نے حصہ لیا فائنل کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ریاض محسود اور ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب تھے فائنل میں ایلیٹ فورس نے ہائی کورٹ بار کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اس سے پہلے سیمی فائنل میں ہائی کورٹ بار نے پریس کلب ایبٹ آباد کو جبکہ ایلیٹ فورس نے ڈسٹرکٹ پولیس کو شکست دی پریس کلب کی طرف سے حارث مظہر۔

اسحاق زکریا نے عادل عباسی کی قیادت میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا دوسری طرف سے کامران گل ایڈووکیٹ کی قیادت میں حارث کی بیٹینگ اور جواد کی شاندار باؤلنگ فہد اور کاشف کے شاندار کھیل نے انکو فائنل تک پہنچا دیا دوسرے سیمی فائنل میں ایلیٹ فورس کے ریاض خان نثار خان کی شاندار حکمت عملی سے ڈسٹرکٹ پولیس فائنل تک رسائی نہ پاسکی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھماری کوشش ھے کہ گلیات سرکل بکوٹ سمیت ضلع ایبٹ آباد میں عوام کو تمام سہولیات کے ساتھ مختلف ایونٹ کے ذریعے تفریع مہیا کریں پریشانی کے دور میں کھیل جہاں زہنی سکون دیتے ہیں وہاں جسمانی طور پر مضبوطی سے جب کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو کورونا وائرس جیسی بیماریوں کے بعد پریشان عوام ہسپتالوں میں جانے سے بچ جائیں گے۔

اس موقع پر ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے بتایاکہ اس سال برف باری کے دوران گلیات میں مختلف ایونٹس ہوں گے جن میں سنو کراس جیپ ریلی اور مختلف طریقوں سے سیاحوں کے لیے گلیات کو سردیوں میں پر رونق بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے ایسے ایونٹ پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

مقامی عمائدین سابقہ ممبر ضلع کونسل راجہ ممتاز تحصیل ایبٹ آباد مسلم لیگ کے جنرل سکریٹری عارف ضیافت ستی صدر پریس کلب ابیٹ آباد عامر شہزاد جدون جنرل سکریٹری راجہ ہارون سابقہ جنرل سیکرٹری پریس کلب نوید اکرم عباسی ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری اقبال ساغر عتیق عباسی سمیت بہت بڑی تعداد میں عوام علاقہ اور سیاحوں نے میچ دیکھا آرگنائزر سہیل عباسی اور احسن حمید کو خراج تحسین اور صحت مند سرگرمیوں پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور شرکت کرنے والے اداروں کی تعریف کی کہ سیاحت کے ساتھ کھیلوں کے فروع میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کردار ادا کررہی ھے۔ کلین اینڈ گرین گلیات کے نعرے کے ساتھ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے ساتھ مقامی لوگوں نے کمشنر ہزارہ اور ڈائریکٹر جنرل کو مقامی مسائل بھی بتائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here